Virtual Newspaper
Business news
مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی نے کاروباری برادری کو پریشان کردیا، گیلپ سروے
معاشی بحران کے باعث کاروباری اعتماد تیزی سے نیچے جارہا ہے، مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی نے کاروباری برادری کو پریشان کردیا۔
گیلپ سروے کے مطابق سیاسی عدم استحکام سے اقتصادی بحران پیدا ہوا اور کاروباری عدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
سروے کے مطابق پاکستان میں تاریخی مہنگائی نے صارفین کی قوت خرید کو کم کردیا ہے۔
سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ 66 فیصد کاروباری ا داروں کو خراب یا بدترحالات کا سامنا ہے، زیادہ خراب کاروباری حالات کا سامنا کرنے والے اداروں کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔
گیلپ سروے کے مطابق سندھ اور خیبر پختونخواہ کے تقریباً 70 فیصد جبکہ پنجاب کے 64 فیصد کاروباری اداروں کو خراب حالات کا سامنا ہے۔
National news
جسٹس اطہر من اللّٰہ کے اختلافی نوٹ پر فواد
چوہدری کا تبصرہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے
کہ ہمارا بنیادی مسئلہ الیکشن ہیں جج یا بینچ نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے جسٹس اطہر من اللّٰہ کے تفصیلی اختلافی نوٹ پر تبصرہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی فیصلہ سازی سیاسی جماعت کا استحقاق ہوتاہے، ایک جج کس طرح ڈکٹیشن دے سکتا ہے، جج کی آبزرویشن کتنی حیران کن ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارا بنیادی مسئلہ الیکشن ہیں جج یا بنچ ہمارا مسئلہ نہیں، جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی اختلافی نوٹ میں 90 دن کے اندر انتخابات کا اصول تسلیم کیا ہے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے اعتراف کیا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا پی ٹی آئی کی غلطی تھی ، ہم نے حساب کتاب میں غلطی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی صورتحال کی توقع ہی نہیں تھی کہ حکومت آئین کو نہیں مانے گی اور انتخابات نہیں کروائے گی ۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہاکہ حکومت میں موجود جماعتیں، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ ایک میز پر بیٹھیں اور انتخابات کی طرف جائیں
News alert
قومی سلامتی کونسل کا دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں قوم کو پائیدار امن کی فراہمی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کاوشوں کا اعتراف کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق فورم نے پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، ٹی ٹی پی سے نرم گوشہ پر مبنی پالیسی عوامی توقعات اور خواہشات کے بالکل منافی ہے، اجلاس 2 جنوری کو پشاور پولیس لائنز میں حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے تسلسل میں ہوا، جامع آپریشن میں سیاسی، سفارتی سیکیورٹی سطح پر کوششیں بھی شامل ہیں۔
اجلاس میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی دو ہفتوں میں عمل درآمد اور حدود و قیود سے متعلق سفارشات دے گی، اجلاس میں 7 اپریل 2012 کو سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق دہشتگردوں کو بلا رکاوٹ واپس آنے کی اجازت دی گئی، خطرناک دہشتگردوں کو اعتماد سازی کے نام پر جیلوں سے رہا کیا گیا، واپس آنے والے خطرناک دہشتگردوں کی وجہ سے امن و استحکام منشتر ہوا، افغانستان میں موجود مختلف دہشتگرد تنظیموں کی وجہ سے امن و استحکام منتشر ہوا۔
اجلاس میں قوم اور حکومت سے مل کر ہمہ جہت جامع آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی، جامع آپریشن نئے عزم و ہمت کے ساتھ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرے گا، جامع آپریشن میں سیاسی، سفارتی سیکیورٹی سطح پر کوششیں بھی شامل ہیں





